فلپائن،26فروری(ایجنسی) فلپائن کے افراتفری کے شکار جنوبی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور مسلمان عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں گزشتہ پانچ روز سے جاری ہیں۔ ملکی فوج نے اس دوران بیالیس عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فوج کے ترجمان کے مطابق جزیرے منڈاناؤ میں عسکریت پسندوں کے ایک گڑھ پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے۔ فلپائن کے اِس جنوبی جزیرہ کے پہاڑی علاقوں میں جاری جھڑپوں میں تین فوجیوں کی ہلاکت اور گیارہ کے زخمی ہونے کا بھی بتایا گیا۔ جھڑپیں جس گروپ سے ہو رہی ہیں، اُس کا تعلق جمیعہ اسلامیہ سے بتایا گیا ہے۔